BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 September, 2005, 10:10 GMT 15:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی قبضے کا باقاعدہ خاتمہ
سائناگوگ
اسرائیلی کابینہ کو اب غزہ کے دو درجن سے زائد سائناگوگ کے انہدام کا مسئلہ درپیش ہے
اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقے غزہ سے اپنے اڑتیس سالہ قبضے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود فوجیوں کو نکل جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا فیصلہ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔

اس اعلان کے بعد اب غزہ کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کو سونپے جانے کی تقریب کے لیے راہ بالکل ہموار ہوگئی ہے اور اب اسرائیلی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ عمل کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔

کابینہ نے غزہ کی مصر سے ملنے والی سرحد پر تعینات فوجیوں کو بھی واپس بلا لیا ہے تاکہ مصری سکیورٹی اہلکار وہاں ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ سرحد سے اسرائیلی فوج کی واپسی کے بعد مصر نے اپنے دو سو فوجیوں کو سرحدی علاقے میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے بھیج دیا ہے۔

مصری حکام کے مطابق یہ فوجی اسلحہ کی سمگلنگ اور غیر قانونی آمد ورفت کی روک تھام کریں گے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے میں مزید 550 فوجی اس علاقے میں تعینات کیے جائیں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی کابینہ کے لیے جو فیصلہ مشکل ثابت ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا غزہ میں موجود دو درجن سے زائد یہودی عبادت گاہوں کو مکمل انخلاء سے قبل گرا دیا جائے یا نہیں۔

یہودی مذہبی رہنماؤں نے ان عبادت گاہوں کو منہدم نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایک یہودی حکومت کی جانب سے سائناگوگ کا گرایا جانا ان عمارتوں کی بے حرمتی ہو گی۔ لیکن ان عبادت گاہوں کو منہدم کرنے والے گروہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے ہاتھوں ان سائناگوگز کا انہدام زیادہ تکلیف دہ منظر ہوگا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ’ وہ ’قبضے کی نشانیوں‘ کی حفاظت نہیں کر سکیں گے‘۔ انہوں نے اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان عبادت گاہوں کو منہدم کر دیں۔

اگر اسرائیلی کابینہ نے انہدام کی اجازت دے دی تو آخری اسرائیلی فوجی ان عبادت گاہوں کو گرانے کے بعد پیر سے غزہ کا علاقہ خالی کرنا شروع کر دیں گے۔ اسرائیل غزہ سے یہودی آبادکاروں کو پہلے ہی نکال چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد