BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 August, 2005, 22:01 GMT 03:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انخلا اسرائیل کے مفاد میں ہے‘
غزہ
نو ہزار افراد کو یہ بستیاں منگل کی رات بارہ بجے تک خالی کرنا ہیں ورنہ انہں زبردستی بے دخل کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون نے کہا ہے کہ غزہ سے انخلاء ایک تلخ تجربہ ہے لیکن اسرائیل کے محفوظ مستقبل کے لئے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر شیرون نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر ہمیشہ کے لئے قبضہ نہیں رکھ سکتا اور یہ کہ جن لوگوں کو علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ان کی بھر پور مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب فلسطینیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بھی امن چاہتے ہیں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو اسرائیل بھی اس کا مثبت جواب دے گا۔

اسرائیلی حکام نے یہ علاقے خالی کروانے کے لئے وہاں مقیم لوگوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ اب نو ہزار آبادکاروں کو منگل کی رات بارہ بجے تک غزہ کی اکیس اور غرب اردن کی چار یہودی بستیوں کو خالی کرنا ہوگا ورنہ انہیں زبردستی بے دخل کیا جائے گا۔

مسٹر شیرون نے کہا کہ غزہ میں دس لاکھ فلسطینی رہتے ہیں اور ہر ایک نسل کے بعد ان کی تعداد دوگنی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی غربت اور مفلسی کی حالت میں پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں جہاں ان میں نفرت پنپتی ہے اور انہیں مستقبل کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے یہی سب سے بہتر راستہ تھا۔ انہوں نے اسرائیلیوں سے کہا کہ وہ ان پر اعتماد کریں۔

مسٹر شیرون نے فلسطین کو خبردار بھی کیا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل سخت ترین جوابی کارروائی کرے گا۔

غزہ کے ساڑھے آٹھ ہزار یہودی آباد کاروں میں سے آدھے علاقہ خالی کرچکے ہیں جبکہ باقی افراد کے ساتھ وہ مظاہرین بھی شامل ہوگئے ہیں جو اس اقدام کے خلاف ہیں۔

فلسطینی رہنما محمود عباس نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو غرب اردن سے بھی نکل جانا چاہئیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد