غزہ کومحصورنہ کیا جائے: امریکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس نے اسرائیل سے اصرار کیا ہے کہ علاقے سے مجوزہ انخلاء سے پہلے غزہ کی پٹی کو فصیل سے محصور نہ کیا جائے۔ امریکی وزیرخارجہ کونڈالیزا رائس اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے خطے میں ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مجوزہ انخلاء کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات کے دوران سکیورٹی کی بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہاG تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ابھی اس سلسلے میں اور کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مربوط انخلاء سے امن کی کوششوں کو طاقت حاصل ہو گی۔ وہ تین روزہ دورہ پر ہیں اور جمعہ کو انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد اچانک لبنان کے دورے پر چلی گئیں۔ لبنان کے دورے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد نئی لبنانی حکومت کی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔ لبنانی حکومت گزشتہ تیس سال میں قائم ہونے والی پہلی حکومت ہے جو لبنان سے شامی فوجوں کے انخلاء کے بعد منتخب ہوئی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے شام کی طرف سے لبنان کی طرف سے سرحدوں پر سختی پر تنقید کی ہے اور کہا کہ شام تجارتی نقل و حمل کو کھلا رکھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||