BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 02:12 GMT 07:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی گئی
اسرائیل نے اب تک صرف پانچ سو فلسطینی قیدی رہا کیئے ہیں
اسرائیل نے اب تک صرف پانچ سو فلسطینی قیدی رہا کیئے ہیں
اسرائیل کے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیادت شدت پسندوں کے خلاف مزید اقدامات کرے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا ’کہ اب اور فلسطینی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جبتک فلسطینی رہنما محمود عباس شدت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرتے۔‘

ایریئل شیرون کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیل دیکھنا چاہتا ہے کہ اس کے خلاف خصوصاً غزہ کی پٹی میں ہونے والے حملے ختم ہوں۔

اسرائیل نو سو قیدیوں کو رہا کرنے پر راضی ہوگیا تھا لیکن گزشتہ فروری کے معاہدے کے بعد سے اب تک صرف پانچ سو قیدی اس نے رہا کیے ہیں۔

تاہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حال ہی میں تعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور اسرائیل نے شکایت کی ہے کہ اس کے شہروں میں مسلسل راکٹوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

ایک فلسطینی وزیر سفیان ابو زید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی روک کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسرائیل اور فلسطینی حکام نے اس معاملے پر بحث کرنے کے لیے اتوار کو ملاقات کی لیکن کوئی سمجھوتہ نہ ہو سکا۔

ایک اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیادت اور اسرائیلی رہنما کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ محمود عباس شدت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی کریں، خاص طور پر ان کے خلاف جو کچھ عرصے سے بالخصوص غزہ کی پٹی میں اسرائیلی اہداف کو راکٹوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کابنیہ میں کہا ’اسرائیلی شہریوں کی زندگی کی قیمت پر کوئی فلسطینی قیدی رہا نہیں کیا جائے گا۔‘

فلسطین کے اعلیٰ مذاکراتِ کار صائب ارکات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اعلان کا مطلب یہ ہے کہ شرم الشیخ میں اعتماد کی بحالی کے جن اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا اسرائیل نے انہیں معطل کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد