اسرائیل نے رفاہ کی سرحد کھول دی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے مصر اور غزہ کے درمیان رفاہ کی سرحد کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس سرحد کو دو ہفتے قبل بند کر دیا گیا تھا جسکی وجہ سے ہزاروں فلسطینی پھنس کر رہ گئے تھے۔ رفاہ کی سرحد غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں کے باہر جانے کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سرحد 18 جولائی کو سکیورٹی کے نکتۂ نظر سے بند کی تھی۔ اس جگہ پر پھنسے تقریباً دو ہزار فلسطینی بہت برے حالات میں رہ رہے ہیں اور انہیں خوراک مصری ریڈ کریسنٹ مہیا کرتا ہے۔ اسرائیل کے ایک ترجمان کے مطابق سرحد کو مقامی وقت کے مطابق نو بجے کھول دیا گیا اور یہ جمعہ کو چھ بجے تک یہ کھلی رہے گی۔ اس ہفتے کے اوئل میں امریکہ نے سرحد بند کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مصر کے وزیرِ خارجہ نے بھی اقوامِ متحدہ سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مداخلت کرے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||