BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 August, 2004, 08:26 GMT 13:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حملہ: پانچ ہلاک
پانچ ہلاک
حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں
اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جو بدھ کی صبح غزہ میں حماس کے رہنما احمد الجباری کے گھر پر کیا گیا تھا۔

اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو ئے تاہم حماس کے رہنما بچ گئے ہیں۔ مقامی ڈاکٹروں کا کہناہے کہ احمد الجباری دھماکے میں صرف زخمی ہوئے ہیں۔

ہسپتال میں فلسطینی ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں حماس کے کارکن بھی شامل تھے۔ خیال ہے کہ احمد الجباری کے کئی قریبی رشتہ دار بھی ہلاک شدگان میں شامل تھے تاہم اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس طرح کیا گیا ۔ احمد الجباری کے ایک پڑوسی نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’ہم نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تھی اور جب ہم بھاگ کر باہر نکلے تو دیکھا کہ ان کے گھر پر آگ لگی تھی۔‘

کچھ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ الجباری کے گھر پر راکٹ داغا گیا تھا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک زمینی بم کو چلانے سے کیا گیا۔

اسرائیل نے اس سال ایسے کئی قاتلانہ حملے کیے ہیں جس میں حماس کے رہنماؤوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مارچ میں حماس کے شیخ یاسین کو اسی طرح سے ہلاک کیا گیا اور ان کی ہلاکت کے ایک ماہ بعد عبدالعزیز رنتیسی کو بھی نشانہ بنا کر مارا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد