BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 March, 2004, 03:40 GMT 08:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس کے قائد اسرائیلی حملےمیں ہلاک
 شیخ یاسین
شیخ یاسین کی کار پر حملہ کیا گیا
فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے روحانی قائد شیخ احمد یاسین کو اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون کے حکم پر فوج نے ایک فضائی حملہ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ شیخ یاسین کی ہلاکت کی منصوبہ بندی خود وزیراعظم ایرئیل شرون نے کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے انہیں اسرائیلیوں کے خلاف خودکش حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس واقعے کے بعد فلسطین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ہزاروں مشتعل فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔

شیخ یاسین کی نماز جنازہ میں ہزاروں مشتعل فلسطینی شریک ہوئے۔ ان کی میت کو ہسپتال سے شہر کے مرکز میں واقع ایک مسجد میں لے جایا گیا جس کے بعد انہیں غزہ کے مرکزی قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔

سوگواران شیخ یاسین کی میت کو ایک مرتبہ ہاتھ لگانے کے لئے بے تاب تھے۔

غزہ
اس حملے میں دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں

غزہ سے بی بی سی عربی سروس کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ انہیں صبح کی نماز کے لئے ان کی وہیل چیئر پر مسجد کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ انہیں ایک اسرائیلی میزائل آلگا۔

اس حملے میں دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے لئے جہنم کا دروازہ کھول لیا ہے۔

فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سیخ یاسین کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیا ہے اور تین دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس فعل کو خطرناک اور انتہائی بزدلانہ کارروائی دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے نائب وزیر دفاع نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا ’شیخ حماس کو تو مرنا ہی تھا کیونکہ وہ دہشتگردوں کےسرغنہ تھے‘۔

شیخ یاسین کی موت کا اعلان علاقے کی مساجد سے لاؤڈسپیکرز پر کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں اسرائیل حماس کے شدت پسندوں کے خلاف غزہ میں کارروائی کر رہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد