BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 November, 2003, 07:09 GMT 12:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ بندی کا امکان نہیں: حماس
شدت پسند تنظیم حماس
شدت پسند تنظیم حماس کو بیشتر خودکش حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے اسرائیلی کے ساتھ گزشتہ جون میں کئے جانے والے جنگ بندی کے یکطرفہ معاہدے کی تجدید کے کسی بھی امکان کو رد کردیا ہے۔ یہ معاہدہ محض چند ہفتوں بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔

حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالعزیز رنتیسی نے کہا تھا کہ حماس اسرائیلی شہریوں کے خلاف کئے جانے والے حملے روکنے پر غور کرسکتی ہے۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نےگزشتہ جون میں عبدالعزیز رنتیسی کو ہلاک کرنے کی غرض سے ان پر حملہ کیا تھا جس میں زحمی ہونے کے بعد سے اب تک وہ روپوش ہیں۔

اور اب ایسےمیں جب یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ فسلطینی رہنما شدت پسندوں سے کسی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر عبدالعزیز رنتیسی نے اس مسئلے پر حماس کے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔

تنظیم اسرائیلی شہریوں پر کئے جانے والے حملے تو روکنے پر غور کرے گی تاہم ایسے کسی بھی یکطرفہ معاہدے کا اب کوئی امکان نہیں جیسا گزشتہ جون میں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالعزیز رنتیسی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو یہ قدم بھی نہیں اٹھایا جاسکے گا۔

تاہم ڈاکٹر عبدالعزیز رنتیسی نے اس بات کو مسترد کردیا کہ اسرائیل ان مذاکرات سے فلسطینیوں کو ریاست کے قیام کے مطالبے سے روک سکنے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ملک امریکہ، فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

حماس کو ان بیشتر خودکش حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے جن میں سینکڑوں اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

فلسطینی حکام، فلسطینیوں میں خانہ جنگی چھڑ جانے کے خدشات کے پیش نظر اب تک حماس کو غیر مسلح کئے جانے کے امریکی اور اسرائیلی مطالبات پر عملدرآمد کرنے میں پس و پیش کا شکار رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد