BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 March, 2004, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل حماس سے خبردار
حماس
شیخ یسین کے خون کا بدلہ لیا جائے گا
حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے قتل کے بعد اسرائیل نے فلسطینی حملوں کے اندیشے کے باعث حساس مقامات پر سکیورٹی مزید چوکس کر دی ہے۔

غرب اُردن میں فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ اسی دوران غزہ میں ہونے والے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی افواج علاقے میں داخل ہو گئی ہیں۔
کسی قسم کے خود کش بم حملوں سے بچنے کے لئے پولیس نے یروشلم میں جگہ جگہ حفاظتی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔

مشرق وسطی
ہر شہر ہر سڑک پر موت برسا دی جائے گی‘۔
حماس

حماس نے پلٹ کر حملہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہر شہر ہر سڑک پر موت برسا دی جائے گی‘۔

حماس کے بانی شیخ احمد یاسین جنہیں کئی خودکش حملوں کے پیچھے کاربند سمجھا جاتا ہے پیر کی صبح غزہ میں ہیلی کاپٹروں کے ایک حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

ان کی ہلاکت کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے لیکن اسرائیلی وذیر دفاع کے بقول اسرائیل ’دہشت گردوں کو ختم کرنےکی کارروائی جاری رکھے گا‘۔

انہوںنے مذید کہا کہ

اسرائیل
„ حماس اسرائیل کی سب سے بڑی دشمن ہے اور اسرائیل اسے تباہ کرکے ہی دم لے گا‘۔
اسرائیلی وذیر دفاع
„ حماس اسرائیل کی سب سے بڑی دشمن ہے اور اسرائیل اسے تباہ کرکے ہی دم لے گا‘۔

یوں تو اسرائیلی عوام کی طرف سے اس قتل کی حمایت کی جا رہی ہے مگر ملک کی اندرونی سکیورٹی کے سربراہ نے اس قتل کی مخالفت کی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی کابینہ میں بھی کئی ایسی آوازیں سر اٹھا رہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس قتل سے خطے میں خون خرابا بڑھ جائے گا۔

بش انتظامیہ نے اس قتل کی مزمت تو نہیں کی ہے لیکن اس یہ کہنا بھی ضرور ہے کہ اس قتل سے علاقے میں صورتحال اور مشکل ہو جائے گی۔ بش انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ صورتحال سے تحمل سے نمٹے۔

جبکہ خود اسرائیلی وذیر اعظم کے مطابق „ شیخ یاسین سب سے بڑے دہشت گرد تھے جنہوں نے کئی سو اسرائیلیوں کو موت کی گھاٹ اتارا تھا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد