 |  میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کے اسرائیل کو مجبور کر سکوں: البرادعی |
ایٹمی توانائی کی بین الاقومی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد البرادعی اسرائیل کے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لۓ وہاں پہنچ گۓ ہیں ۔ محمد البرادعی نے کہا ہے: ’ہم چاہیں گے کہ پورا مشرق وسطیٰ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو جاۓ اور میں چاہوں گا کہ اسرائیل جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کردے۔‘ لیکن اسی کے ساتھ البرادعی نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ اسرائیل کی اس پالیسی کو بدل دیں کہ وہ اس بات کو مانتا ہی نہیں ہے کہ اس کے پاس جوہری صلاحیت ہے۔ یہ بات عام طور سے مانی جاتی ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیاروں کا خاصا بڑا ذخیرہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی افسروں کا کہنا ہے کہ البرادعی کے ساتھ انہیں اسرائیل کے نہیں بلکہ ایران اور اس کے جوہری پروگرام کی بات کرنی ہے۔ |