BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 July, 2004, 22:28 GMT 03:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خفیہ پلانٹ کی تصاویر منظر عام پر
اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ابہام کی پالیسی پر کاربند ہے
اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ابہام کی پالیسی پر کاربند ہے
اسرائیل نے پہلی مرتبہ نقب صحرا میں واقع اپنے دیمونہ جوہری پلانٹ کی تصاویر شائع کی ہیں۔

یہ تصاویر گزشتہ پچاس سال میں پہلی مرتبہ اسرائیلی کی ایٹمی انرجی کمیش کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں۔

یہ تصاویر ایک ایسے وقت شائع کی گئی ہیں جب بین الاقوامی جوہری عدم پھلاو کے ادارے کے سربراہ محمد البرداعئی مشرقِ وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے ضمن میں ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

اسرائیل نے کبھی یہ تسلیم نہیں کیا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کے پاس کم سے کم دو سو کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

ان تصاویر سے اسرائیل کے جوہری پروگرام کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم یہ تصاویر اسی جگہ کی ہیں جہاں اسرائیل کا متنازع جوہری پلانٹ واقع ہے۔

اسرائیل کے جوہری پلانٹ کی یہ تصاویر بہت فاصلے سے لی گئی ہیں اور ان تصاویر میں جوہری پلانٹ کی درختوں اور پھولوں میں چھپی ہوئی عمارت دکھائی گئی ہے۔

اس ویب سائٹ پر اسرائیل کے جوہری پروگرام کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ اسرائیل حکام نے صرف یہ تسلیم کیا ہے کہ اس عمارت میں جوہری توانائی پر تحقیق کی جاتی ہے جس کا مقصد جوہری سائنس کے علم کو وسعت دینا اور جوہری توانائی کے استعمال کے لیے ملکی ڈھانچے کی تعمیر کرنا ہے۔

اسرائیل پر کچھ عرصے سے اپنے جوہری پروگرام کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے آئی ای اے ای کے سربراہ محمد البرداعی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کو تلف کر دے۔

اسرائیل نے جوہری عدم پھلاؤ کے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ اسی لیے اسرائیل کا جوہری پروگرام ائی ای اے ای کی معائنہ کاری کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اسرائیل جوہری ابہام کی پالیسی پر کار بند اور جوہری ہتھیار رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں اس نے کبھی کھل کر کوئی بات نہیں کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد