BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 August, 2005, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آبادکاروں کےانخلا کیخلاف احتجاج
یہودی آباد کاروں کا مظاہرہ
چھ روز کے بعد غرب اردن اور غزہ سے یہودی آباد کاروں کو باہر نکال دیا جائے گا۔
غزہ سے یہودی آبادکاروں کے مجوزہ انخلا سے چھ روز پہلے، تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اس منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین ، جو علامتی طور ہر احتجاجً نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس تھے، تل ابیب میں رابن سکوائر میں اکھٹے ہوئے جہاں کئی مقررین نے مجوزہ منصوبے کی مخالفت میں تقریریں کیں۔

اس منصوبے کے مخالفین نے حالیہ دنوں میں اپنی احتجاجی تحریک کو تیز کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔

اس منصوبے کے تحت چھ روز کے بعد غرب اردن اور غزہ سے یہودی آباد کاروں کو باہر نکال دیا جائے گا۔

اس منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے یہ اس کے مخالفین کی طرف سے آحری بڑی کوشش تھی۔ رابن سکوائر میں ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن کی وجہ سے پورا علاقہ نارنجی رنگ کے سمندر کا منظر پیش کررہا تھا۔

اس موقع پر آباد کاروں کی تحریک کے حامیوں کو ایسے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن پر ہدایات دی گئیں تھیں کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کے لئے انہیں کہاں پہنچنا چاہئیے۔

یہ مظاہرہ ہزاروں قدامت پسند یہودیوں کی طرف سے دیوارِ گریہ پر مجوزہ منصوبے کے خلاف اجتماعی دعا کرنے کے ایک روز بعد ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد