اسرائیل میں بم دھماکہ پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازم کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر پہلے بھی دھماکے ہو چکے ہیں اور دھماکے میں تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چشم دید گواہوں کے مطابق دھماکے کے بعد انہوں نے کئی ایمبولنسوں کو جائے دھماکہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا اور اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ اسلامی جہاد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس نے اپنے رہنماؤں کی اسرائیل کے ہاتھوں ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے کیا ہے۔ اس گروپ نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو فون کر کے بتایا کہ اس دھماکے کا مقصد پیر کو غربِ اردن میں ہلاک کیے جانے والے اسلامی جہاد کے رہنما کے قتل کا انتقام لینا تھا۔ جائے دھماکہ سے سو میٹر کے فاصلے پر رہنے والے ایک عینی شاہد عدن عقیفہ نے اسرائیلی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ ’دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں کے اعضاء اڑ اڑ کر اس کی رہائش گاہ تک آئے‘۔ اس کا کہنا تھا ’جائے دھماکہ کے آس پاس کی تمام دکانیں منہدم ہو گئیں اور ہر طرف جنگ زدہ علاقے کا منظر دکھائی دینے لگا‘۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے میں حملہ کر کے اسلامی جہاد کے رہنما لوے سعدی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے اس ہلاکت پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اسلامک جہاد سے تعلق رکھنے والے لوے سعدی کو ہلاک کر دیا ہے‘۔ اسرائیل کو شبہ تھا کہ لوئے سعدی نے حال ہی میں تل ابیب اور نتیانہ پر ہونے والے بم حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ | اسی بارے میں فلسطینی شدت پسند رہنما ہلاک 24 October, 2005 | آس پاس پاکستان اسرائیل کا شکر گزار ہے21 October, 2005 | آس پاس ’فلسطینیوں کو ڈھال نہ بنایا جائے‘06 October, 2005 | آس پاس اسرائیلی فوجی مہم، دو سو گرفتار25 September, 2005 | آس پاس حماس کا حملے روکنے کا اعلان 25 September, 2005 | آس پاس حماس کے کمانڈر: نام اور زندگیاں 03 September, 2005 | آس پاس اسرائیل سے دوستی: لوگ کیا کہتے ہیں؟01 September, 2005 | آس پاس یہودی بستیوں کا انخلاء دوبارہ شروع21 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||