BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 October, 2005, 04:35 GMT 09:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اسرائیل کا شکر گزار ہے
پاکستانی وزیرِ خارجہ اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے ساتھ: فائل فوٹو
اسرائیل کمبل، ٹینٹ، ادویات اور خیمے پاکستان بھیجے گا
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین نے اسرائیل کی طرف سے زلزلہ زدگان کے لیے امداد کی پیشکش پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جینیوا میں بین الاپارلیمانی یونین کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اسرائیل کے نائب وزیر تعلیم مجالی وہابی سے ملاقات کے دوران کہی۔

یروشلم میں اسرائیلی نائب وزیرِ تعلیم نے کہا کہ امیر حسین نے اسرائیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے سب سے پہلے مدد کی پیشکش کی تھی۔ ہم اس مشکل وقت میں اس کے اس اظہار پر بہت متاثر ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں پاکستان آنے کی بھی دعوت دی تھی۔

اسرائیلی نائب وزیر نے کہا کہ پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ایسی حالت میں ہیں جو کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست تعلقات قائم کرنے کے بہت قریب ہے‘۔

دریں اثناء اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کو ٹینٹ، ادویات، کمبل، اور کھانے پینے کی اشیاء بھیج رہا ہے۔ تاہم یہ اسرائیل سے براہ راست پاکستان نہیں بھیجی جائیں گی بلکہ یہ کسی دوسرے ملک کے ذریعے یا پھر کسی دوسری تنظیم کے ذریعے پاکستان پہنچیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد