BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 October, 2005, 10:38 GMT 15:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل مالی مدد دے سکتا ہے

 امداد
سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل پاکستان کو براہِ راست امداد نہیں دے سکتا
دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اگر صدرِ پاکستان کے فنڈ میں کوئی مالی امداد دینا چاہے تو وہ قبول کرلی جائے گی اور اس فنڈ میں کسی بھی ملک کی جانب سے امداد دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

سنیچر کے روز رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل آٹھ اکتوبر کو پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے کے ہزاروں متاثرین کی براہ راست مدد کے لیے تاحال اسرائیل نے از خود یا کسی دوست ملک کے ذریعے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے وزیراعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح کردیا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک صدارتی فنڈ میں رقم جمع کراسکتا ہے۔

تسنیم اسلم نے اس تاثر کو رد کیا جس کے مطابق کہا جارہا تھا کہ ترکی کی معرفت اسرائیل نے پاکستان کو کوئی امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اسرائیل چاہے تو پاکستان کے صدارتی فنڈ میں کوئی رقم جمع کرا سکتا ہے یا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی امدادی اداروں کی معرفت امدادی سامان پاکستان بھیج سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں اور براہِ راست وہ پاکستان کو اشیاء نہیں بھیج سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے درمیان کچھ ہفتے قبل ترکی میں ایک باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں ممالک میں یہ پہلا باضابطہ سفارتی رابطہ تھا۔

پاکستان میں زلزلے کے فوری بعد اسرائیلی امداد قبول کرنے کے بارے میں پاکستان حکومت نے جو موقف اختیار کیا تھا اب اس میں خاصی نرمی پیدا ہوگئی ہے جس پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک میں براہ راست رابطے بحال کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد