BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 November, 2005, 18:04 GMT 23:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیما:شیرون کی نئی پارٹی
ایرل شیرون
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاست میں زلزلہ برپا کر دیا ہے
اسرائیل کے وزیرِ اعظم ایریل شیرون نے بالآخر اپنی نئی پارٹی کے لیے نام پسند کر لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے تجویز کردہ نام ’قومی ذمہ داری‘ اور ’امید‘ رد کر دیے۔

سینٹرسٹ پارٹی ’لیکود‘ کا یہ ٹوٹا ہوا دھڑا اب نئے نام ’قدیما‘ کے ساتھ پارٹی رجسٹر کروائے گا۔ قدیما کا مطلب ہے ’ آگے‘۔

یہ گروپ جس کے علیحدگی کے اعلان نے سیاسی منظر نامے میں ہلچل پیدا کر دی ہے جمعرات کے روز پہلی دفعہ تل ابیب میں ملاقات کرے گا۔

اس ضمن میں شیرون کو سابقہ پارٹی کے کم از کم 14 ممبرانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

کابینہ کے وزیر ہائم رامون جو پہلے لیبر پارٹی کے رکن تھے اب شیرون کی پارٹی کے پہلے سینئر ممبر بن گئے ہیں۔

اسرائیل کے نئے انتخابات کے لیے 28 مارچ 2006 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ شیرون سخت گیر اراکین کی حمایت کھو چکے تھے، اس لیے نئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہو گیا۔ ان اختلافات کی وجہ غزہ سے یہودی آبادی کا انخلاء تھی جس سے مخلوط حکومت میں تنازعات پیدا ہو گئے۔

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والے رائے عامہ کہ بہت سے سروے اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ شیرون کی نئی پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ لیکن یروشلم سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس دوران بہت سی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیکود پارٹی بھی آج نئی قیادت کے انتخاب کے سلسلے میں ملاقات کر رہی ہے۔ شیرون کی علیحدگی کے بعد اب پارٹی قیادت کے امیدوار ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ سلفان شالوم نے وزیرِ دفاع اور سابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا ’ انہوں نے جھگڑنا شروع کر دیا جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔ لیکود پارٹی اس وقت مشکل میں ہے جس کی وجہ ان کا غیر ذمہ دار رویہ اور اندرونی اختلافات ہیں‘۔

اسی طرح موفاز کا نیتن یاہو کے بارے میں کہنا ہے ’انہوں نے وزیرِ خزانہ کے طور پر بہت لوگوں کو نقصان پہنچایا۔ اس کی تلافی کے لیے کئی سال کا عرصہ درکار ہوگا‘۔

نیتن یاہو جنہوں نے شیرون کے خلاف سخت ترین زبان استعمال کی، ان الزامات کے جواب میں کہتے ہیں کہ عوامی حملوں کی یہ لہر اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے شیرون پر آمرانہ رویہ اختیار کرنے اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد