’اسرائیلی انتخابات 28 مارچ کو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صدر موشے کٹسوو اسرائیلی پارلیمان کے ساتھ ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت آئندہ برس اٹھائیس مارچ کو انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ اسرائیلی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشورہ کیا ہے اور وہ سب’ قبل از وقت انتخابات کے حق میں ہیں‘۔ اسرائیلی پارلیمان کے حکام نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ پارلیمان کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کی تحریک بدھ کو منظور ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیل میں طے شدہ انتخابات نومبر سنہ 2006 میں ہونا تھے مگر اسرائیلی وزیرِاعظم کی جانب سے لیکود پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد اب ان انتخابات کا انعقاد آٹھ ماہ قبل ہی ہوگا۔ ایریئل شیرون نے لیکود پارٹی چھوڑنے کے بعد ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان بھی کیا ہے جو ان کے بقول فلسطینیوں کے ساتھ امن کے قیام کی راہ پر کام کرے گی۔ اسرائیلی اخبارات کی جانب سے کروائے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شیرون کی جماعت مارچ کے انتخابات جیت جائے۔ تاہم یروشلم سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شیرون کی جیت کا دعوی قبل از وقت ہو گا کیونکہ انتخابی مہم کے آغاز کے بعد ملک کے سیاسی حالات میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ادھر شیرون کے جانے کے بعد لیکود پارٹی کی سربراہی کے لیے سات رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں تاہم اصل مقابلہ سابق وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو، اسرائیلی وزیرِ دفاع سیلفان شیلوم اور وزیرِ خارجہ شاؤل موفاذ کے مابین ہی ہوگا۔ بنیامین نتن یاہو نے لیکود پارٹی کی صدارت کے لیے اپنا حق جتاتے ہوئے پارٹی کے سابق سربراہ ایریل شیرون کو مرتشی اور آمر قرار دیا ہے جبکہ شاؤل موفاذ نے کہا ہے کہ’ لیکود پارٹی کے نئے رہنما کو حفاظتی تجربے اور مدبرانہ سوچ کا حامل ہونا چاہیے اور سماجی معاملات پر اس کی نظر ہونی چاہیے۔ | اسی بارے میں ’نئی پارٹی امن قائم کرے گی‘22 November, 2005 | آس پاس اسرائیل: مڈ ٹرم الیکشن کی سفارش21 November, 2005 | آس پاس اسرائیلی انتخابات فروری میں 17 November, 2005 | آس پاس غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس اسرائیل: حکومت گرانے کی دھمکی13 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||