غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ کی سرحد کواسرائیل اور مصر کے ساتھ دوبارہ کھولنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ رفاہ کی کراسنگ پچیس نومبر کو کھل جانی چاہیے ۔یہ پہلی دفعہ ہو رہا کہ رفاہ کراسنگ کی نگرانی فلسطینی اتھارٹی کے سپرد ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے یروشلم میں اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور وہاں اپنے قیام میں توسیع کر دی ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطین میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات طے کی جا سکیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ سے اپنے فوج اور یہودی آبادکاروں کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا اسرائیلی دورہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سرحد کو کھولنے سے غزہ کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی باشندے مہینے میں ایک مرتبہ بسوں کے قافلوں میں غزہ اور غرب اردن کے علاقے میں سفر کر سکیں گے۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی غزہ کے لیے ایک بندرگاہ قائم کر سکے گی اور ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے بھی بات چیت شروع کی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی باشندے غرب اردن کا علاقے میں، جو اب بھی اسرائیل کی تحویل میں ہے، سفر کر سکیں گے۔ | اسی بارے میں ’امریکی تشویش کا تسلی بخش جواب‘07 October, 2004 | آس پاس کیا ہم خاموش رہیں: جبلیہ کے فلسطینی06 October, 2004 | آس پاس ’تیرہ سالہ لڑکی کو بیس گولیاں لگیں‘05 October, 2004 | آس پاس غزہ میں مزید سات فلسطینی ہلاک04 October, 2004 | آس پاس غزہ آپریشن جاری، 60 فلسطینی ہلاک03 October, 2004 | آس پاس اسرائیلی کارروائی میں توسیع کا حکم03 October, 2004 | آس پاس اسرائیلی حملہ جاری 10 فلسطینی ہلاک02 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||