’امریکی تشویش کا تسلی بخش جواب‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا ہے اور امریکی صدر جارج بش کے مشرق وسطیً کے بارے میں امن منصوبےسے مکمل طور پر متفق ہے۔ اسرائیلی مشیر ڈو ویسگلاس نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ سے انخلاء کے منصوبے کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو غیر معینہ مدت کے لیے تعطل میں رکھنا ہے۔ اسرائیلی مشیر نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل کے اس منصوبے میں امریکی صدر جارج بش کی بھی مرضی شامل ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیلی مشیر کے بیان پر سفارتی ذرائع سے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا جسے تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون مشرق وسطیً امن منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطینی اہلکاروں نے کہا کہ انہیں اسرائیلی مشیر کے بیان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے اور ان کا تجزیہ ہے کہ اسرائیل امن منصوبہ کو سرد خانے میں ڈالنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل امریکی صدر جارج بش کے مشرق وسطی کے بارے میں دو ریاستی نظریے کا حامی ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||