غزہ میں مزید سات فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور پیر کے روز ایک تازہ فضائی حملے میں کم از کم سات فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ چھ دنوں سے جاری رہنے والی اسرائیلی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد چھیاسٹھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے غزہ شہر میں ہیلی کاپٹر سے کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم حماس کے دو رکن بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے بدھ کو شروع کیے گئے حملوں کے نتیجے میں اب تک تریسٹھ فلسطینی اور پانچ اسرائیلی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرحدی شہروں پر کیے جانے والے فلسطینی راکٹ حملوں کو روکنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر کیا گیا حالیہ اسرائیلی حملہ بھی ایسے ہی ایک فلسطینی پیش قدمی کے نتیجے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ غزہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملے اسرائیل کے خلاف پائی جانے والی شدید نفرت کا نتیجہ ہیں اور اسرائیلی فوجی کارروائیاں ان پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||