اسرائیل: حکومت گرانے کی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم ایریل شیرون نے ان کے رہنما سے ملاقات نہ کی تو وہ ان کی حکومت ختم کر دیں گے۔ لیبر پارٹی کے نئے رہنما عامر پیریز اپنی جماعت کو حکمران اتحاد سے علیحدہ کر کے نئے انتخابات کا مطالبہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیبر رہنما کی وزیر اعظم شیرون سے اتوار کو ملاقات طے تھی جسے جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسرائیلی پارلیمان میں بدھ کو ایک سے زیادہ عدم اعتمار کی تحریکوں پر رائے شماری متوقع ہے جس میں کامیابی کے لیے حکومت کو لیبر پارٹی کی حمایت ضرورت ہے۔ پیریز نے شیرون پر غیر ذمہ دارنہ رویے کا الزام لگایا اور کہا کہ لیبر پارٹی کے لیے بہتر ہے کہ اتحاد سے تنظیم کے ساتھ علیحدہ ہو جائے۔ پیریز نے اسرائیلی ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ایریل شیرون کے ساتھ ہفتے کے آغاز پر ملاقات نہ ہوئی تو وہ حکومت کے خاتمے کے لیے کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنی بات پر عمل کے لیے سیاسی وسائل موجود ہیں اور وہ وزیر اعظم شیرون کو یہ سمجھنے کا موقع فراہم نہیں کریں گے کے سیاست ان کی ذاتی جاگیر ہے۔ پیریز مراکش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایریل شیرون پر اسرائیل میں غریبوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ | اسی بارے میں شیرون کا بیٹا، بدعنوانی کا ملزم28 August, 2005 | آس پاس شیرون کو نِتن یاہو کا چیلنج30 August, 2005 | آس پاس اسرائیلی عدم تعاون کی دھمکی17 September, 2005 | آس پاس اسرائیلی کارروائی جاری26 September, 2005 | آس پاس شیرون کے حق میں ووٹ27 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||