شیرون کے حق میں ووٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے بہت کم اکثریت سے حزب اقتدار لیکود پارٹی کے سربراہ کے لیے وقت سے پہلے اس سال اکتوبر میں انتخابات کرائے جانے کی تحریک پر ووٹنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پارٹی کےسرکاری نتائج کے مطابق لیکود پارٹی کے اکاون فیصد ارکان نے جماعت کے سربراہ کے لیے وقت سے پہلے انتخابات کرائے جانے کی تحریک کی مخالفت میں ووٹ دیے۔ اس تحریک پر ووٹنگ کو شیرون کی غزہ کے علاقے سے انخلاء کی پالیسی پر ایک ریفینڈم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی شیرون نے پارٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ متحدہ ہو کر ان کا ساتھ دیں۔ ایرئیل شیرون کے مدِ مقابل لیکود پارٹی کے سابق سربراہ اور سابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے نتائج تسلیم کر لیے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ایک دن شیرون کو دوبارہ چیلنج کریں گے۔ بی بی سی کے مشرق وسطی میں نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیکود پارٹی کے ارکان جانتے ہیں کہ شیرون کے عوامی سطح میں مقبولیت ان کے لیے آئندہ انتخابات میں سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||