اسرائیلی جہازوں کی غزہ پر بمباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی جنگی جہازوں نے رات بھر غزہ پٹی میں فلسطینی اہداف پر بمباری کی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ غزہ شہر کے ایک سکول پر کیے گئے حملے میں کم از کم سترہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے غزہ شہر کے مشرقی حصے میں اسرائیل کی فوج کی جانب سے دو گاڑیوں پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں چار فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دوگاڑیوں پر کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر اسلحہ جبکہ دوسری گاڑی میں حماس کے کارکن بیٹھے تھے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کے روز فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملوں کا جواب دے رہا ہے۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے غزہ میں ہونے والے ان بم دھماکوں کا جواب ہیں جن میں 15 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||