’اسرائیلی اور فلسطینی احمق ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا کے رہنما معمر قدافی نے فلسطینوں اور اسرائیلوں کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو ایک سلطنت میں رہنا چاہیے۔ لیبیا کے رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کو مزید پہلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی اور اسرائیلی احمق ہیں جو الگ الگ ملکوں میں رہنا چاہتے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق معمر قدافی کی تقریر نے نہ صرف لوگوں کو حیران کیا بلکہ ان کے تقریر کے دوران قہقہے بھی اٹھتے رہے۔ لیبیا کے لیڈر نے کہا کہ وہ بلغاریہ کی ان نرسوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے جن پر الزام ہے انہوں نے لیبیا کے تین سو اسی بچوں کو ایڈز میں مبتلا کر دیا تھا۔ لیبیا کی ایک عدالت نے بلغاریہ کی پانچ نرسوں اور ایک فلسطینی ڈاکٹر کو موت سزا کا اعلان کیا تھا۔ لیبیا کے رہنمانے کہا ’ خدا کی قسم میں ان نرسوں کو معاف نہیں کروں گا‘ انہوں نے کہا کہ وہ یورپی ممالک کی طرف سے نرسوں کومعاف کرنے کے مطالبے سن سن کی تنگ آ گیا ہوں‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||