| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیبیا معاوضہ ادا کرےگا
لیبیا کی حکومت اور فرانسیسی فضائی کمپنی کے تباہ ہونے والے جہاز کے لواحقین میں ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت لیبیا انہیں ایک سترہ کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ مرنے والے ایک سو ستر افراد کے لواحقین کو دس لاکھ ڈالر فی کس کے حساب سے ادا کئے جائیں گے۔ یہ رقم لاکر بئیرپر تباہ ہونے والے ’ پین ایم‘ کے جہاز کے مسافروں کے لواحقین کو ادا کی جانے والی رقم سے بہت کم ہے۔ لواحقین کے ایک ترجمان کے مطابق اس معاہدہ کے اہم نکات پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت لیبیا کی حکومت ایک سو ستر ملین ڈالر یعنی سترہ کروڑ ڈالر ادا کرئے گی۔ لیبیا نے صحراہ میں تباہ ہونے والے اس جہاز کی ذمہ داری کبھی قبول نہیں کی۔ لیبیا اور مغربی ممالک میں تیزی سے بہتر ہوئے تعلقات کے ایک اہم مرحلے پر لیبیا اور مرنے والے لوگوں کے لواحقین کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے پر جعمہ کو پیرس میں دستخط ہوگئے۔ لیبیا نے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھلاؤ کے عالمی ادارے کو اپنے جوہری ہتھیار بنانے والی سہولیات کا معائنہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ لیبیا کے وزیر خارجہ عبدالرحمان شالگم فرانس کے صدر ژاک شیراک سے ملاقات کے لیے پہلے ہی پیرس میں موجود ہیں۔ لیبیا نے لوکربئیر پر تباہ ہونے والے ’پین ایم‘ کے لواحقین کو دو ارب سات کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||