 |  حماس کے ایک کارکن کو اس امریکی یہودی جوڑے کے قتل کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے |
امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے امریکہ میں فلسطینی انتظامیہ کے تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ عدالت نے یہ فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے اس کے خلاف ہرجانے کے اس مطالبے کی رقم نہ دینے کے بعد کیا ہے جس میں ایک امریکی یہودی جوڑے کی حماس کے مسلح افراد کے ہاتھوں موت کے سلسلے میں ان کے رشتے داروں نے معاوضہ مانگا تھا۔
 |  عدالت نے یہ فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے اس کے خلاف ہرجانے کے اس مطالبے کی رقم نہ دینے کے بعد کیا ہے جس میں ایک امریکی یہودی جوڑے کی حماس کے مسلح افراد کے ہاتھوں موت کے سلسلے میں ان کے رشتے داروں نے معاوضہ مانگا تھا۔  |
واشنگٹن میں فلسطینی انتظامیہ کے دفتر کے سربراہ حسن عبد الرحمٰن نے کہا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب وہ یہ دفتر مشکل ہی چلا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں امریکی حکومت سے مدد کی اپیل کر چکے ہیں۔خیال ہے کہ امریکہ میں فلسطینی انتظامیہ کے اثاثوں میں فلسطین کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم بھی شامل ہے ۔ |