ممتاز فلسطینی رکن پارلیمان مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے ایک ممتاز سیاسی رہنما مروان کنعفانی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انہوں نے لا قانونیت اور بے ضابطگی کے بحران کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا ہے۔ جناب کنعفانی نے انتظامی اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ مروان کنعفانی نے استعفیٰ ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب فلسطینی قیادت غزہ سے اسرائیلی انخلاء سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نپٹنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جونسٹن کے مطابق کبھی مروان کنعفانی فلسطینی انتظامیہ میں ایک مرکزی حیثیت رکھتے تھے اور ایک مرحلے پر انہوں نے یاسر عرفات کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔ نامہ نگار کے مطابق اگرچہ اب وہ فلسطینی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں لیکن انہیں فلسطینی علاقوں میں ایک ممتاز رکن پارلیمان اور قابل احترام شخصیت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||