چار سو قیدیوں کی رہائی کی منظوری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی کابینہ نے چار سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔رہائی کی تاریخ مقرر نہیں ہے۔ اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاہدہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیل وزیر اعظم ایریئل شرون کے درمیان شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اسرائیل جیلوں میں قید پانچ سو فلسطینوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ فلسطین اسرائیل سے مطالبہ کررہا ہے کہ اس کے سات ہزار سے فلسطینوں کو رہا کیا جائے۔ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی کئی مہینے پہلے ہو جانی چاہیے تھی لیکن اسرائیل یہ کہہ کر قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو شدت پسندوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ایک کشیدگی کا باعث رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||