BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسی نرم
News image
اسرائیل نے چار برس پہلے جن سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا انہیں جمعہ کو غربِ اردن واپس جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ بیت اللحم سے یورپ بھیجے جانے والے بیس فلسطینیوں کو بھی اس وقت واپس آنے دیا جائے گا جب اسرائیل شہر کا کنٹرول منتقل کرے گا۔

اس سے پہلے اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینی خود کش بمباروں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی ختم کی جا رہی ہے۔

یہ پیش رفت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دس روز بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

اسرائیل سے اس بات کی بھی توقع ہے کہ وہ پانچ سو فلسطینیوں کو جلد رہا کر دے گا۔

ادھر فلسطینی حکام اسرائیل پر شدت پسندوں کے حملوں کو روکنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں ایک بارہ سالہ فلسطینی لڑکے کی ہلاکت کی خبر بھی غلط تھی کیونکہ بعد میں کیے گئے اعلان کے مطابق لڑکے کی ہلاکت سائیکل سے گرنے کے سبب سر میں چوٹ آنے کے باعث واقع ہوئی۔

اسرائیلی فصیلفلسطینی اراضی
اراضی پر قبضے کا قانون اسرائیل کے زیر غور
’امن پر رضامند‘
اسرائیل کےمطابق شدت پسند کارروائی روکنے پررضامند ہوگئے ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد