500 فلسطینی قیدی، رہائی منظور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی کابینہ نے پانچ سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔ ان قیدیوں کو آئندہ چند روز میں رہا کیا جائے گا۔ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اور اسرائیل وزیر اعظم ایریئل شیرون کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔ رہا کیے جانے والے قیدیوں کے نام انٹرنیٹ پر شائع کیے جائیں گے تاکہ اگر کسی اسرائیلی کو کسی قیدی کی رہائی پر اعتراض ہے تو وہ حکومتی فیصلے کے خلاف اپیل کر سکے۔ حماس پہلے ہی خدشہ کا اظہار کر چکی ہے کہ قیدیوں کی رہائی اس پیمانے پر نہیں ہو گی جس کا اس نے مطالبہ کیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گی۔ تاہم سنیچر کو محمود عباس سے ملاقات کے بعد حماس نے کہا تھا کہ وہ غیر رسمی جنگ بندی جاری رکھے گی جب تک اس پر اسرائیل حملہ نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے پہلے فلسطینی قیادت سے مشورہ کرے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||