شیرون کو نِتن یاہو کا چیلنج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نِتن یاہو نے لِکُود پارٹی کی قیادت کے لیے وزیر اعظم ایریئل شیرون کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر بنیامین نِتن یاہو نے تل ابیب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایریئل شیرون لِکود پارٹی کے بانی ہیں لیکن ان کے اقدامات کی وجہ سے پارٹی تباہ ہو رہی ہے۔ مسٹر بنیامین نِتن یاہو ایریئل شیرون کی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے اور انہوں نے اِسی ماہ مسٹر شیرون کے غزہ اور غربِ اردن سے انخلاء کے منصوبے کی مخالفت کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ امید ہے کہ لِکود پارٹی کے ارکان اِسی سال نومبر میں پارٹی کی قیادت کے لیے رائے شماری میں حصہ لیں گے۔ نامہ نگاروں کے مطابق اگرچہ یہودی بستیوں سے متعلق مسٹر شیرون کے فیصلے کو اسرائیلیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے لیکن یہ منصوبہ لِکود پارٹی کے اکثر ارکان کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||