اسرائیل: بس حملےمیں دس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ میں ایک خودکش بم حملےمیں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بم حملہ ایک پرہجوم بس سٹاپ پر کیا گیا۔ اسرائیل کےایک عینی شاہد کے مطابق خودکش حملہ آور نےاس وقت خود کو بم سے اڑا لیا جب سیکورٹی کا ایک اہلکار اسے بس میں چڑھنے سےروک رہا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ غزہ سے اسرائیلیوں کے انخلاء کے بعد ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے جو صبح انتہائی مصروف وقت پر کیا گیا۔ تین دن پہلےاسرائیل کی فوج نے پانچ فلسطینیوں کو مغربی اردن کے علاقے میں ہلاک کر دیا تھا۔ اسلامی جہاد نے ان کی موت کا بدلہ لینے کی قسم کھائی تھی۔ پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بس میں سوار ہونے سے پہلے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اس سے قبل بارہ جولائی کو اسرائیل کے ساحلی علاقے نیتانیا میں ہونے والے بم حملےمیں دو لوگ مارے گئے تھے۔ ایک سال قبل اسی شہر میں دو بسوں میں ہونے والےبم حملوں میں سولہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان حملوں کی ذمہ داری فلسطینی شدت پسند گروہ حماس نے قبول کی تھی۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی آبادکاروں کے مکمل انخلاء تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||