اسرائیل: مڈ ٹرم الیکشن کی سفارش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیرِاعظم ایریل شیرون اسمبلیاں تحلیل کرنے اور مڈ ٹرم الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر بات چیت کے لیے صدر موشے کتسو سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں شیرون نے اسرائیلی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے سال کے آغاز میں درمیانی مدت کے انتخابات کروائیں۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق وزیرِاعظم ایرئیل شیرون نے لِکود پارٹی چھوڑ کر آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں ایک نئے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے لکود پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اپنے مشیروں سے صلاح و مشورے کے بعد کیا ہے۔ مسٹر شیرون کا شمار لکود پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور اس وقت انہوں نے اس کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن کا قیام اور اسرائیلی سیاست میں تبدیلی لانا بیان کیا تھا۔ اس سے پہلے اعتدال پسند جماعت لیبر پارٹی نے مسٹر ایریل شیرون کی زیر قیادت قائم حزب اقتدار کے اتحاد کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار جیز رینلڈز کے مطابق ابھی تک مسٹر شیرون کے دفتر کی طرف سے اس فیصلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ مسٹر شیرون اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔ نامہ نگاروں کے مطابق مسٹر شیرون کی طرف سے غزہ کے یکطرفہ انخلاء کے بعد سے لکود پارٹی میں اختلافات سامنے آنے شروع ہو گئے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتے گئے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پارٹی چھوڑنے کی صورت میں مسٹر شیرون اپنا سیاسی اثرو رسوخ بھی ساتھ لے جائیں گے۔ نامہ نگار کے مطابق لکود پارٹی کے وہ عناصر جو مسٹر شیرون کے سیاسی اقدامات کے حامی ہیں ان کے ساتھ ہی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس اسرائیلی انتخابات فروری میں 17 November, 2005 | آس پاس ’انخلا اسرائیل کے مفاد میں ہے‘15 August, 2005 | آس پاس شیرون کو نِتن یاہو کا چیلنج30 August, 2005 | آس پاس شیرون کے حق میں ووٹ27 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||