پاکستانی وفد نہیں آیا: اسرائیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی حکام نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے کہ پاکستان کا کوئی وفد اسرائیل آیا ہے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں شائع ہو چکی ہیں جو غلط تھیں۔ اس بارے میں صحافی ہریندر مشرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی پاکستانی وفد آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا اور انہیں اس کی بے حد خوشی ہو گی۔ قطر کے عربی ٹی وی چینل الجزیرہ نے خبر دی تھی کہ ایک سو چوہتر افراد پر مشتمل ایک غیر سرکاری پاکستانی وفد اسرائیل پہنچ گیا ہے تاہم چینل کا کہنا تھا کہ ’یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس وفد کی نوعیت کیا ہے جب کہ کچھ مبصرین کا کہنا ہے وفد میں مذہبی رہنما، کاروباری افراد اور شعبہ تدریس سے متعلق لوگ شامل ہیں‘۔ اس بارے میں فلسطینی حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی وفد آئے گا تو اسرائیل سے ہو کر آئے گا کیونکہ اسرائیل کی اجازت کے بغیر کوئی وفد فلسطین نہیں آ سکتا۔ فلسطینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عماد ظہری کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کا دو ماہ سے پاکستان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بات چیت پاکستانی وزیرخارجہ خورشید قصوری اور اسرائیلی وزیرخارجہ سلون شیلوم کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی تھی۔ ہریندر مشرا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان یاری موادیہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اسرائیل نے اب تک پاکستان کو زلزلے کے سلسلے میں کوئی امداد نہیں بھیجی تاہم اس سلسلے بات چیت چل رہی ہے اور اگر اس طرح کی کوئی امداد بھیجی گئی تو اقوام متحدہ کے ذریعے بھیجی جائے گی۔ پاکستانی وفد کے اسرائیل آنے کی خبر کئی دنوں سے چل رہی تھی لیکن پاکستان نے سرکاری طور پر اس کی تردید کی تھی۔ | اسی بارے میں ’پاکستانی وفد اسرائیل پہنچ گیا‘ 12 November, 2005 | پاکستان اسرائیل: مذاکرات پر ملا جلا ردِ عمل01 September, 2005 | پاکستان مذہبی رہنما ناراض، سیاسی نہ خفا نہ خوش02 September, 2005 | پاکستان پاکستان: مذمت نہیں افسوس26 September, 2005 | پاکستان اسرائیل مالی مدد دے سکتا ہے15 October, 2005 | پاکستان پاک اسرائیل رابطوں کی کہانی 01 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||