BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 May, 2006, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمر بھرانتظار نہیں کر سکتے: عباس
 محمود عباس
محمود عباس نے کہا کہ اب فلسطینیوں کے لیے عمل کا وقت آ چکا ہے۔
فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر فتح اور حماس کسی سیاسی پروگرام پر متفق نہیں ہوتے تو وہ فلسطینی ریاست کی سرحدوں کے تعین کے لیے ایک ریفرنڈم کرائیں گے۔

محمود عباس ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کے انعقاد کے مقاصد تشدد اور فتح اور حماس کے درمیان سیاسی اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اب دونوں تنظیموں کے پاس اتفاق رائے کے لیے دس دن کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ محمود عباس کی جماعت فتح اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے اور ایسی فلسطینی ریاست کے لیے رضامند ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو جبکہ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔

اپنی تقریر میں محمود عباس نے اس بات کو فوری طور پر رد کیا کہ ریفرنڈم کی بات کر کے وہ حماس کو کسی طرح سے چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نہ کہا دونوں فریقوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں چالیس دن کے اندر اسرائیلی جیلوں میں قید سینیئر فلسطینی رہنماؤں کا ترتیب دیا ہوا منصوبہ ریفرنڈم کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

محمود عباس نے کہا ’صورتحال خطرناک تر ہوتی جا رہی ہے، پوری قوم خطرے میں ہے۔ ہم تمام عمر انتظار نہیں کر سکتے۔‘

سینیئر فلسطینی رہنماؤں کے تیار کردہ اٹھارہ نکاتی منصوبے پر حماس، فتح، پاپولر فرنٹ اور اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنما متفق ہو چکے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت تمام فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ سے پہلے کی سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور فلسطینی مہاجرین کو اسرائیل میں اپنے گھروں کو واپسی کا تحفظ حاصل ہو۔

محمود عباس کی تقریر سے قبل وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے یہ کہتے ہوئے کہ’ خانہ جنگی کا لفظ ہماری لغت میں نہیں ہے‘ حماس پر زور دیا کہ وہ تشدد کی زبان استعمال کرنا ترک کرے۔

محمود عباس نے اپنی تقریر میں متنبہ کیا کہ اگر حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رکھتا ہے تو ایک مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات بری طرح متاثر ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون شیرون اور فلسطینی
کیا شیرون کے بعد امن کاعمل جاری رہ سکے گا؟
خالد میشاللڑائی کی تیاریاں
ہم سیاسی جمود کا شکار ہو گئے ہیں
اسرائیلی فصیلفصیل اور عیسائی
’اسرائیل کے بارے میں عیسائی برادری بزدل ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد