ریفرنڈم پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما متنازع ریفرنڈم کے انعقاد کے معاملے پر اختلافات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ سے بھی ہفتے کو رات گئے ملاقات کی۔ فلسطین انتظامیہ کےصدر نے فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اٹھارہ نکاتی منصوبے پر چھبیس جولائی کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں اسرائیل کو بالواسطہ پر تسلیم کر لیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد محمود عباس کا کہنا تھا کہ وہ ریفرنڈم کروائیں گے جبکہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اس اقدام سے فلسطین کی قومی وحدت کو نقصان پہنچےگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ہم ریفرنڈم کے معاملے پر متفق نہیں ہو سکے اور ہم نے صدر کو اس کے نقصانات اور خطرات سے آگاہ کر دیا ہے‘۔ محمود عباس نے حماس حکومت کے سامنے ایک منصوبہ رکھا ہے کہ وہ یا تو یہ دو ریاستی منصوبہ قبول کر لیں ورنہ براہِ راست فلسطینی عوام سے اس کی منظوری حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم اس لیئے ضروری ہے کیونکہ فلسطینی کی سیاسی جماعتیں اسرائیل سے روابط کے معاملے پر ایک ’ڈیڈ لاک‘ پر پہنچ چکی ہیں۔
حماس پہلے ہی اس ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکی ہے اور سنیچر کو حماس کے ترجمان مشیر المصری نے کہا کہ یہ ریفرنڈم حماس کی انتظامیہ کو زبردستی ہٹانے کے مترادف ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو مزید بات چیت ہونے کی توقع ہے۔ فلسطینی مملکت کا یہ اٹھارہ نکاتی منصوبہ اسرائیلی جیلوں میں قید سینیئر فلسطینی قیادت نے تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 1967 کی عرب اسرائیل جنگ سے پہلے کی سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطینی مہاجرین کو اسرائیل میں اپنے گھروں کو واپسی کے تحفظ کی بات بھی کی گئی ہے۔ منصوبے میں دو ریاستوں کی بات کی گئی ہے اور اس کی منظوری کی صورت میں فلسطینی انتظامیہ بالواسطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کر لےگی۔ اس منصوبے میں اسرائیل پر اس کی سرحدوں کے اندر حملوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی ریفرنڈم 26 جولائی کو11 June, 2006 | آس پاس فلسطینی ساتھ دیں: ایہود اولمرت 25 May, 2006 | آس پاس فلسطینی صدر کی استعفی کی دھمکی26 February, 2006 | آس پاس فلسطینی پارلیمنٹ بحران کی شکار 07 March, 2006 | آس پاس ’حماس ایجنڈے پر نظرِ ثانی کرے‘22 March, 2006 | آس پاس اولمرت: محمود عباس مشکوک ہیں22 May, 2006 | آس پاس اسرائیل نے حماس کمانڈر کو پکڑ لیا23 May, 2006 | آس پاس فلسطین تشدد: حماس کا کارکن قتل24 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||