فلسطینی صدر کی استعفی کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے رہنما محمود عباس نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر وہ حماس کو اپنے امن پسند ایجنڈے کی راہ پر گامزن نہ کر سکے تو وہ فلسطینی انتظامیہ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اسرائیل، امریکہ اور یورپ سے اپیل کی کہ حماس کو کسی ایک کونے میں دھکیلنے کی بجائے وہ اسے اپنی سوچ میں اعتدال پسندی لانے کا موقع دیں۔ بی بی سی کے عالمی امور کی نامہ نگار ایملی بکانن کے مطابق فلسطینی صدر نے اپنا سیاسی مستقبل اگلے کچھ ماہ کے لیے داؤ پر لگا دیا ہے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حماس انتظامی طور پر ناکام رہے تاکہ قبل از وقت انتخابات ہوں اور ان کی جماعت فتح واپس اقتدار میں آ جائے۔ تاہم انہوں نے انٹرویو میں اس کی سختی سے تردید کی ہے اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو دانشمند اور عقلیت پسند کہا ہے۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ حماس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تشدد کے راستہ کو ترک کرنے کی طرف قدم بڑھائے۔ مگر انہوں نے کہا کہ اس میں ابھی وقت لگے گا اور عالمی برادری کو چاہیئے کہ انہیں بالکل الگ تھلگ نہ کر دے۔ گزشتہ ماہ کے انتخابات کے بعد حماس اور مغربی رہنما دونوں ہی محمود عباس سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا عہدہ نہ چھوڑیں، اور ان کی استعفیٰ کی دھمکی سے ہو سکتا ہے کہ کوئی سمجھوتا ہو جائے۔ سنیچر کو ہی فلسطینی صدر کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد ایک سینیئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ فلسطین کو انسانی فلاح و بہبود کے لیے دی جانے والی امداد جاری رکھے گا۔ |
اسی بارے میں فلسطینیوں کو امداد جاری: امریکہ25 February, 2006 | آس پاس حماس کی مدد کریں گے: ایران23 February, 2006 | آس پاس ہنیہ کو حکومت سازی کی دعوت21 February, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ وزیر اعظم کے امیدوار20 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی انتظامیہ دہشتگرد ہے‘19 February, 2006 | آس پاس ’حماس سے کیا سلوک کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس حماس کو ایک اور امریکی وارننگ16 February, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||