ہنیہ کو حکومت سازی کی دعوت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے حماس کے نامزد امیدوار اسماعیل ہنیہ کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ اس سے پہلے حماس کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ منگل کو نئی حکومت کے قیام کے سلسلے میں دیگر فلسطینی جماعتوں سے دوبارہ بات چیت کریں گے۔ حماس کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مخلوط حکومت بنانا چاہتی ہے لیکن فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے علاوہ متعدد فلسطینی جماعتیں حماس کے ساتھ حکومت کی تشکیل میں شریک نہیں ہونا چاہتیں۔ اس ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیاتھا کہ صدر محمود عباس منگل کو فلسطینی وزیرِاعظم کے عہدے کے لیے حماس کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار اسماعیل ہنیہ کو باقاعدہ طور پر حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔ محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ریحان کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس ایک مرتبہ پھر حماس پر زور دیں گے کہ وہ گزشتہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے اور اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کی تجویز قبول کر لے۔ | اسی بارے میں رائس مشرق وسطی کے دورے پر21 February, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ وزیر اعظم کے امیدوار20 February, 2006 | آس پاس ’پابندیاں اثرانداز نہیں ہوں گی‘20 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی انتظامیہ دہشتگرد ہے‘19 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||