’فلسطینی انتظامیہ دہشتگرد ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ حماس کی جیت کے بعد فلسطینی انتظامیہ اب’ دہشتگرد اتھارٹی‘ ہو گئی ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسرائیل کے قائم مقام وزیر اعظم نے یہ بیان دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد اسرائیل اس کو دشمن تصور کرے گا۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ حماس کی جیت کے بعد غربِ اردن کے کراسنگ پوآئنٹس پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے جائیں۔ جنوری میں ہونے والے انتخابات میں حماس کی فتح کے بعد اسرائیل یہ کہتا رہا ہے کہ وہ فلسطینی انتظامیہ کو ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع کی جانے والی رقم کی ترسیل روک سکتا ہے۔ واضع رہے کہ کئی مقامات پر فلسطینی انتظامیہ کے لیے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کی ذمہ داری اسرائیل نے اپنے ہاتھ میں لی ہوئی ہے۔ حماس نے ابھی تک ایسے تمام مطالبے مسترد کر دیئے ہیں جن میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تشدد کا راستہ چھوڑنے کا اعلان کرے۔ واضح رہے کہ اسرائیل حماس کو ایک دہشگرد تنظیم کہتا ہے اور اس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ | اسی بارے میں امریکی امداد واپس کرنے کا فیصلہ18 February, 2006 | آس پاس ’حماس سے کیا سلوک کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس وزیر اعظم: حماس امیدوار کا اعلان17 February, 2006 | آس پاس حماس کو ایک اور امریکی وارننگ16 February, 2006 | آس پاس حماس: سینئر عہدوں پر نامزدگیاں16 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||