BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 02:04 GMT 07:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس: سینئر عہدوں پر نامزدگیاں
عزیر الدیویک کا شمار غرب اردن کے انتہائی قابل احترام سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔
فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے گزشتہ ماہ کی انتخابی کامیابیوں کے بعد اعلیٰ پارلیمانی عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

غربِ اردن سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے پروفیسر عزیر الدیویک اور غزہ کے احمد بہار بالترتیب سپیکر اور ڈپٹی سیپیکر کے عہدوں کے لیے حماس کے امیدوار ہوں گے۔

غزہ میں حماس کے رہنما محمود ظاہر ایوان میں حماس کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔

امید ہے کہ دیگر عہدوں کے لیے حماس کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان سنیچر کو پارلیمنٹ کے پہلے سیشن کے بعد کیا جا ئے گا۔

حماس کے قائدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم حماس سے ہوگا جو فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کا اعلان مارچ کے پہلے حصے میں کرے گا۔

فلسطینی پارلیمینٹ کے سپیکر کے عہدے کے لیے نامزد ہونے والے عزیز الدیویک نابلوس میں قائم النجاء یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر ہیں۔ انہیں غربِ اردن میں حماس کی قیادت میں بہت احترام کی نظر دیکھا جاتاہے۔

پارلیمینٹ کے سپیکر کی حیثیت سے مسٹر الدیویک فلسطینی انتظامیہ کے صدر کی وفات یا استعفے کی صورت میں قائم مقام صدر ہوں گے۔

مسٹر احمد بہار حماس کے ایک بہت ہی پرانے رکن ہیں۔ وہ غزہ شہر میں قائم اسلامک یونیورسٹی میں عربی کے پروفیسر ہیں اور حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شیخ رضوان کے علاقے سے رکن پارلیمینٹ منتخب ہوئے ہیں۔

امید ہے کہ حماس کے دونوں امیدوار آسانی سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہو جائیں گے کیونکہ فلسطینی آئین ساز اسمبلی کے 132 میں سے 72 کا تعلق حماس سے ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حماس اسماعیل حانیہ کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرے گی۔

مسٹر حانیہ ایک عملی سوچ رکھنے والے لیڈر ہیں اور حماس کے زیادہ قائدین سے بڑھ کر اسرائیل سے بات چیت کے حامی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد