حماس دہشت گرد تنظیم نہیں: پوتن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ حماس کے رہنما کو مذاکرات کے لئے ماسکو بلا رہے ہیں کیونکہ وہ مغرب اور اسرائیل کی طرح حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتے۔ سپین میں اپنے دورے کے دوران ولادیمیر پوتن نے کہا ’ہمیں فلسطینی عوام کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیئے۔ حماس کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ انہیں روس کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوگی۔ امریکہ اور یورپی اتحاد دونوں ہی حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں اور دونوں نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے کہ اس تنظیم سے اس وقت تک معاملہ ہو سکتا ہے جب تک وہ اسرائیل کے خلاف تشدد سے منہ نہیں موڑتی۔ روس، امریکہ، اقوامِ متحدہ اور یورپی اتحاد چاروں کو مشرقِ وسطیٰ کوارٹیٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں کہے گا۔ میڈرڈ میں ایک اخباری کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ’ہم نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھا۔ آج ہم سب کو یہ بات قبول کر لینی چاہیئے جکہ جائز انتخابات کے نتیجے میں حماس کو لوگوں نے ووٹ دے کر اقتدار تک پہنچایا ہے۔‘ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کے بیان سے لگتا ہے کہ کوارٹیٹ کے تین رکن یعنی امریکہ، یورپی اتحاد اور اقوامِ متحدہ کہیں اور جا رہے ہیں اور چوتھا رکن روس کسی اور طرف۔ ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل حماس سے اس وقت تک مذاکرات نہیں کرے گا جب تک وہ تشدد کی مذمت نہیں کرتی، مشرقِ وسطی کے لئے مخصوص نقشۂ راہ کو قبول نہیں کرتی اور اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی۔ صدر پوتن نے کہا ’ہمیں فلسطینی عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے اور یہ اقوامِ عالم کے فائدے میں بھی ہے اور اسرائیل کے بھلے میں بھی۔‘ تاہم مشرقِ وسطیٰ کے لئے روس کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر کلوجن نے بعد میں یہ کہا کہ ماسکو حماس سے یہ کہے گا کہ وہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر لے۔ ’اس کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔‘ غزہ میں حماس کے سینئر رہنما اسماعیل حانیہ نے کہا کہ ان کا گروپ روس جا کر بہت خوشی محسوس کرے گا۔ | اسی بارے میں حماس کیا ہے؟26 January, 2006 | آس پاس مفاہمت: حماس کی مشروط آمادگی 08 February, 2006 | آس پاس قاہرہ میں حماس قیادت کا اجلاس 05 February, 2006 | آس پاس رشوت اور دھونس قبول نہیں:حماس31 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||