BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 February, 2006, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مفاہمت: حماس کی مشروط آمادگی
خالد مشعل
حماس رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اگراسرائیل بھی آمادہ ہوتوان کا گروپ امن کے سنجیدہ اقدام پرتیار ہے۔

حماس کے سیاسی امور کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس تشدد کے مذمت نہیں کرے گا کیونکہ قبضے کے مزاحمت کرنا جائز اور قانونی ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر واپسی سمیت مفاہمت کی شرائط کو قبول کر لیتا ہے تو اس سے طویل المعیاد امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔

خالد مشعل جلاوطن ہیں اور شام کے دارالحکومت دمشق میں رہتے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل کے قائم مقام وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ ماہ کے انتخابات جیت جاتے ہیں تو اسرائیل غرب اردن اور یروشلم پر قبضہ برقرار رکھے گا۔

تاہم اوہود اولمرتس نے کہا ہے کہ اسرائیل غرب اردن میں کچھ ایسے علاقوں کو واگزار کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے جہاں اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔

ایریل شیرون کے دماغ کی شیریان پھٹنے کے بعد ان کی جگہ سنبھالنے کے بعد اسرائیلی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والا یہ اسرائیلی قائم مقام وزیراعظم کا پہلا انٹرویو ہے۔

خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسرائیلی حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر اسرائیل شرائط قبول کرنے پر تیار ہو تو حماس بھی بات چیت کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔

خالد مشعل نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بی بی سی کے ایڈیٹر جرمی بووین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان شرائط میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل ان تمام علاقوں کو خالی کرے جس پر اس نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اسرائیل سے طویل المعیاد امن معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔

خالد مشعل کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ پوزیشن ہے جو حماس اختیار کر سکتا ہے لیکن اسی صورت میں کہ اسرائیلی فلسطینیوں کے حقوق کو بھی تسلیم کرے اور 1967 کی حدود میں واپق جانے پر آمادگی کا اظہار کرے‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو عالمی برادری تمام علاقائی مسائل کا حل تلاش کر سکتی ہے‘۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد حماس کے رہنما مصر میں جمع ہیں اور مستقبل کی صورتِ حال پر غور کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
حماس کی فلسطینی فوج کی تجویز
29 January, 2006 | صفحۂ اول
بلیک میل نہیں ہوں گے: حماس
28 January, 2006 | صفحۂ اول
بُش کی حماس کو تنبیہ
28 January, 2006 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد