BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 January, 2006, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیک میل نہیں ہوں گے: حماس
اسماعیل حانیا
حماس امریکہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی: حانیا
فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے تشدد کا راستہ ترک کرنے کے امریکی مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکہ نے کہا تھا کہ اگر حماس نےایسا نہیں کیا تو فلسطین کو ملنے والی امداد میں کمی کر دی جائے گی۔

خبر رساں اداے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل حانیا نے کہا کہ’امداد کے نام پر فلسطینیوں کے سروں پر تلوار نہیں لٹکائی جا سکتی اور امداد روک دینے کی دھمکی سے حماس اور اس کی مزاحمت کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں‘۔

اسماعیل حانیا کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی ڈونر کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

حانیا نے اس ماہ پارلیمان کے لیے ہونے والے انتخابات میں حماس کے امیدواروں کے قائد کے طور پر کام کیا۔

صدر بش نے خبردار کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی دو سو پچیس ملین پونڈ کی امریکی امداد میں حماس کی حیران کن فتح کے بعد کمی کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جارج بُش نے کہا تھا کہ اگر حماس نے اپنا عسکری شعبہ ختم نہ کیا اور اسرائیل کے بارے میں اپنے عزائم نہ ترک کیے تو فلسطینیوں کو ملنے والی امریکی امداد کم ہو سکتی ہے۔

حانیا ایک معتدل مزاج رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے

دریں اثناء سابق حکمران فتح پارٹی کے مسلح کارکن فلسطین کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے ہیں اور انہوں نےگولیاں برسائیں اس وقت عمارت میں پارلیمنٹ کا کوئی سیشن نہیں چل رہا تھاجبکہ رملہ میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین فتح پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کر رہے تھے۔

غزہ میں پولیس میں فتح پارٹی کے حامیوں نے حماس کو سکیورٹی کی کسی بھی ممکنہ ذمہ داری کی منتقلی پر بطور احتجاج کچھ دیر کے لیے پارلیمنٹ کی عمارت پر قبضہ کیے رکھا۔ اس سے قبل حماس اور فتح پارٹی کے کارکن میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

فلسطین کے علاقے خان یونس میں حماس اور فتح پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حماس نے فلسطینی پارلیمان کی ایک سو بتیس سیٹوں میں سے چھتر سیٹیں حاصل کیں ہیں اور انہیں دوسرے چار آزاد اراکین پارلیمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

امداد میں کمی کے حوالے سے صدر بُش نے ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب تک حماس ان کے مطالبات پر عمل نہیں کرتا امریکہ اس کے رہنماؤں سے بات چیت نہیں کرے گا اور امدادی پیکج منظور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کسی ایسی حکومت کو امداد نہیں دے سکتا جو ان کے بقول ان کے ان کے ایک حلیف اور دوست (اسرائیل) کی تباہی کا پرچار کرتی ہو۔

 حماس نے فلسطینی پارلیمان کی ایک سو بتیس سیٹوں میں سے چھتر سیٹیں حاصل کیں ہیں اور انہیں دوسرے چار آزاد اراکین پارلیمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے
حماس کی کامیابی

اسرائیل نے بھی اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب اراکین پارلیمان کو آزادانہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان نقل وحمل کی اجازت نہیں دے گا۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ حماس کے نو منتخب اراکین پارلیمان رملہ اور غرب اردن میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت تک سفر نہیں کر سکیں گے کیونکہ اس کے لیے انہیں اسرائیلی عملداری سے گزرنا پڑے گا۔

فلسطینی انتظامیہ کی معیشت کا دارومدار غیر ملکی امداد پر ہے اور اس کے امداد دینے والے ممالک میں امریکہ، یورپی یونین، جاپان اور عرب ریاستیں ہیں۔

یہ امداد دینےوالے ممالک انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حماس کو امریکہ اور یورپی یونین ایک دہشت گرد تنظیم کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

حماس انتخابات لڑےگی
تاہم مسلح جدوجہد جاری رہے گی۔
حماس حماس کمانڈر بےنقاب
حماس کے عسکری رہنماؤں کی تفصیلات
خالد میشاللڑائی کی تیاریاں
ہم سیاسی جمود کا شکار ہو گئے ہیں
حماسحماس کیا ہے؟
فلسطینی انتخابات میں کامیاب حماس کیا ہے
اسی بارے میں
حماس انتخابات لڑےگی
12 March, 2005 | آس پاس
حماس کیا ہے؟
26 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد