حماس کی بڑی انتخابی کامیابیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غرب اردن میں ہونے والے میونسپل کونسلوں کے انتخابات میں فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے امیدواروں نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ فلسطینی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے سب سے بڑے شہر نابلس میں حماس نے تہتر فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ محمود عباس کی ’فتح‘ پارٹی کو تیرہ فیصد ووٹ ملے۔ نابلس کو فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے لیکن انتخابی نتائج سے واضح ہے کہ اسے کافی دھچکا پہنچا ہے۔ بدھ کے روز فتح کے معروف رہنما ماروان برغوتی جو شدت پسند حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے اسرائیل میں قید ہیں، جماعت سے علیحدہ ہوگئے تاکہ وہ جنوری کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ایک نئی پارٹی کا قیام کرسکیں۔ میونسپل انتخابات کے نتائج کو پچیس جنوری کے پارلیمانی انتخابات کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ حماس نے نابلس اور رملہ میں البیرہ کی میونسپل کونسلوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جنین کی میونسپل کونسل میں حماس نے سات نشستیں حاصل کی جبکہ فتح کو صرف چھ سیٹیں ملیں۔ رملہ کی کونسل میں فتح کو چھ سیٹیں ملیں جبکہ حماس کو تین اور ریڈیکل جماعت پاپولر فرنٹ فار دی لِبریشن آف فلسطین کو چھ سیٹیں۔ میونسپل انتخابات کے مکمل نتائج اختتام ہفتہ تک ہی مل سکیں گے۔ حماس اپنے چارٹر کے حساب سے اسرائیل کے خاتمے کے موقف پر قائم ہے۔ اسرائیل میں بیشتر خودکش حملوں کے لیے حماس ہی ذمہ دار ہے۔ اسرائیلی اہلکاروں نے کہا ہے کہ اگر حماس کے اہم جماعت بن جانے پر قیام امن کا عمل ختم ہوجائے گا۔ | اسی بارے میں ’حماس نے فائربندی توڑ دی‘20 July, 2005 | آس پاس حماس انتخابات لڑےگی12 March, 2005 | آس پاس فلسطینی دھڑے فائربندی پر متفق20 July, 2005 | آس پاس حماس کا حملے روکنے کا اعلان 25 September, 2005 | آس پاس جنگ بندی ختم کر دیں گے: حماس09 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||