حماس انتخابات لڑےگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی پالیمنٹ کے لیے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حماس کے رہنما محمد غزال نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ یاد رہے کہ حماس نے اس سے قبل 1996 میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انہیں غزہ کی پٹی کے سات قصبوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل ہوئی تھی۔ دوسری طرف حماس کے ایک ترجمان مشیر المصری نے بی بی سی کو بتایا کہ انتخابات میں فیصلہ اپنی جگہ لیکن حماس خود کو نہ توایک سیاسی جماعت میں بدلے گی اور نہ ہی اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد ترک کرےگی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا اصل مقصد الفتح کو فلسطینیوں کی سیاسی زندگی پر قابو پانے سے روکنا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||