BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 December, 2004, 16:49 GMT 21:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ، یورپ سے رابطے ہیں: حماس
خالد مشال
خالد مشال دمشق میں حماس کے صدر دفتر سے تنظیم کی رہنمائی کرتے ہیں
فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس کے امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ خفیہ روابط ہیں۔

بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے رہنما خالد مشال نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے یہ دعوٰی بھی کیا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ نے بھی حماس سے رابطہ قائم کیا ہے۔

یورپی یونین اور امریکہ دونوں ہی حماس کو ایک ’دہشتگرد تنظیم‘ قرار دیتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکی ایجنسیوں کی کوشش ہے کہ اس تنظیم کے فنڈز کے ذرائع ختم کرکے اس کے رہنماؤں کو تنہا کردیا جائے۔

یورپی یونین حماس کو ایک طاقت تسلیم کرتی ہے اور اس کا موقف ہے کہ مشرق وسطٰی کے مسئلے کا کوئی بھی حل حماس کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی رابطے سے آگاہ نہیں ہیں۔ تاہم امریکہ کی جانب سے خالد مشال کے بیان پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ حاویار سولانا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہوں نے حماس سے براہ راست رابطہ کیا ہے تاہم بعد میں انہوں نے اس کی تردید کردی۔

خالد مشال کا کہنا ہے کہ وہ 9 جنوری کو منعقد کیے جانے والے فلسطینی صدارتی انتخابات کا بائی کاٹ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات پرانے نظریات کی بنیاد پر ہی ہو رہے ہیں جس کا مطلب ہوا کہ اس سے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کی شکایت ہے کہ فتح تنظیم انتخابات کو اپنے حق میں کرنے کے لیے احتیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد