 |  کرنی نطزرین جہاں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ |
غزہ کی پٹی میں عسکریت پسندوں کی طرف سے کئے گئے ایک بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ مرغیوں کے ایک دڑبے میں چھپایا ہوا یہ بم اس وقت پھٹا جب اسرائیلی فوجی غزہ کے جنوب میں کرنی نطزرین کےعلاقے میں ہتھیار تلاش کر رہے تھے۔ خیال ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی چھپے ہوئے فلسطینی عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ فلسطینی گروہ حماس نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے دو ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ بم دھماکے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں ایک مزائل سے اسلامی ـہاد کا ایک عسکریت پسند ہلاک کر دیا۔ |