چیک پوائنٹ پر حملہ 4 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے مطابق غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد پر ایک چیک پوائنٹ پر ہونے والے ایک بم حملے میں چار اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے چیک پوائنٹ کے نیچے زیر زمین ایک دھماکہ ہوا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک دوسرا دھماکہ ہوا۔ عسکریت پسند گروپ حماس نے کہا ہے کہ یہ حملہ اس نے ایک اور گروپ فتح ہاکس کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق بم دھماکے ہونے کے بعد کچھ بندوق برداروں نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ بھی کی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو خود کش فلسطینی حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ایک بڑا اور منظم حملہ تھا جس میں ایک بین الاقوامی بارڈر کراسنگ کو نشانہ بنایا گیا جسے فلسطینی لوگ مصر جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ قتح ہاکس کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور یہ بقول گروپ کے ترجمان یاسر عرفات کے ’قتل‘ کا بدلہ لینے کے لئے کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||