حماس کی بھاری اکثریت سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی انتخابات میں حماس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حماس نے 132 ممبران کی پارلیمنٹ میں76 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ الفتح کو صرف 43 سیٹیں ملی ہیں۔ فلسطین کے وزیراعظم احمد قریع پارلیمانی انتخابات میں فتح پارٹی کی شکست کے بعد اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت دوسرے سیاسی گروہوں سے سیاسی پارٹنرشپ بنانے کے لیے بات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں فتح بھی شامل ہونی چاہیئے۔ تاہم فتح نے بات چیت میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کے ایک سرکردہ رہنما نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا کو تنطیم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے جو کہ کھلے دماغ والی اور تجربہ کار کی تنظیم ہے۔
ان کا حالیہ اعلان ملکی تاریخ میں دس سال کے تعطل کے بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل، امریکہ اور یورپی یونین حماس کو ایک شدت پسند جماعت خیال کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حماس سے کسی قسم کو کا رابطہ نہیں رکھناچاہتے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق احمد قریع نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں صدر محمود عباس کو اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں اور حماس کو نئی حکومت تشکیل دینی چاہیے‘۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سو بتیس اراکین پر مشتمل پارلیمان میں اس نے تقریبا ستر فیصد سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حماس کی فتح اسرائیل، بین الاقوامی برداری اور خود حماس کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے فلسطینیوں کا خیال ہے کہ بحیثیت اپوزیشن پارٹی کے اب اقتدار کے حصول میں کامیابی کے بعد مسلح تحریک زیادہ بہتر حالت میں ہوگی۔ | اسی بارے میں فلسطینیوں کے لیے کراسنگ پوائنٹ26 November, 2005 | آس پاس فلسطینی انتخابات کے اہم مسائل05 January, 2006 | آس پاس یروشلم: فلسطینیوں کومشروط اجازت09 January, 2006 | آس پاس یروشلم: فلسطینی ووٹ ڈال سکیں گے10 January, 2006 | آس پاس اسرائیل: فلسطینی ووٹ ڈال سکیں گے15 January, 2006 | آس پاس فلسطینی فلم، امریکی اعزاز 17 January, 2006 | آس پاس فلسطینی انتخاب میں جوش و خروش 25 January, 2006 | آس پاس فلسطین میں دس سال بعد ووٹنگ 25 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||