BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 January, 2006, 01:26 GMT 06:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطین میں دس سال بعد ووٹنگ
فلسطین
ووٹنگ کےدوران سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں
فلسطین میں دس سال کے تعطل کے بعد قانون ساز مجلس کےانتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

فتح پارٹی کو مزاحمت پسند فلسطینی گروہ حماس کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا ہے۔ ان انتخابات میں حماس نے پہلی مرتبہ اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

ووٹنگ کےدوران سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔

حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے سے اسرائیل، امریکہ اور یورپ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جہاں اس پر شدت تنظیم ہونے کے الزامات میں پابندی عائد ہے۔

فلسطینی رہنما محمود عباس نے لوگوں کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے سکیورٹی حکام سے کہا ہے کہ وہ پولنگ کے درمیان امن قائم رکھنے کے لیے مستعد رہیں۔

رملہ اللہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بہت سےفلسطینیوں کا خیال ہے کہ فتح اسرائیل کے ساتھ امن کے قیام اور فلسطینی علاقوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

فلسطینیوں کا خیال ہے فتح پارٹی نے اپنی نااہلی ور بدعنوانیوں کے باعث معیشت کو تباہ کر دیا۔

ہزاروں فلسطینیوں کو بیلٹ بکسوں کی حفاظت پر معمور کیا گیا ہے۔ حریف شدت پسندوں نے ووٹنگ کے دوران امن قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد